گوجرانوالہ (پاک صحافت) لانگ مارچ کے راستے میں جی ٹی روڈ پر عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے راستوں اور جی ٹی روڈ پر پہلوانوں کے شہر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بینرز اویزاں کیے گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ اور گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بینرز گجرانوالہ شہر کے 10 مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں، جن پر عمران خان کے خلاف نعرے درج ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جو آج گجرانوالہ سے گزرنے والا ہے۔
Short Link
Copied