لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر داخلہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف کاروباری شخصیت کے ذریعے شہبازشریف کو پیغام نہیں پہنچایا بلکہ پچھلے دنوں اسی قسم کا رابطہ فواد چوہدری اور پرویز خٹک نے بھی کیا تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے تجویز بھیجی تھی کہ تین نام میں دے دیتا ہوں، تین نام آپ بھیج دیں تاکہ اتفاق رائے سے آرمی چیف کا تقرر ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی حدود کو صرف ریڈ زون کی حفاظت کی تناظر میں بڑھایا گیا ہے۔ جس مقام کیلئے انہوں نے این او سی مانگا ہے اگر وہاں پرامن رہنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں تو پھر فیصلہ کیا جا سکے گا کہ ان کو وہاں تک آنے دیا جائے یا پھر جو ویڈیو کل سامنے آئی ہے اس کی بنیاد پران کو داخل نہ ہونے دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے