ق لیگ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

افواج پاکستان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ق) نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ مسلم لیگ ق ملکی ترقی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پارٹی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق 17 مئی کو لاہور، 18 مئی کوئٹہ، 19 مئی کراچی اور 20 مئی پشاور کو میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 21 مئی اسلام آباد جبکہ 22 مئی کو گلگت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے فوجی اداروں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے