لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کو ہر صورت انصاف ملنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار کمال احمد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link
Copied