شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے لیے قائم نجی اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کی جائے۔

شہباز شریف نے اسکول کے منہدم شدہ حصے کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے لڑکیوں کی تعلیم کو روکنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دہشت گرد عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، پاکستان کی باصلاحیت بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے