قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا،اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت کے استحکام کے بعد ملک کے آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے آئینی ترمیم کے معاملے میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے