جاوید لطیف

قوم کو پتہ ہونا چاہیے کون فیصلے کرنیوالے اور کون کرانیوالے ہیں، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ کون فیصلے کرنے والے تھے اور کون کرانے والے ہیں، قوم کو یہ حقائق معلوم ہوں تو آئندہ انتخابات میں بہتر قیادت منتخب کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نصف صدی کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کا کیس سنا جا رہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ لائیو دکھایا جا رہا ہے کہ ہوتا کیا رہا ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ان سے جو انتقام لیا گیا قوم کو بتایا جائے وہ لوگ کون تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ نوازشریف کے انتقام میں اندھے تھے جنہوں نے ملک کو گرداب میں پھنسا دیا۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے کہا کہ ملک کی بربادی کا سبب بننے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے، یہ اقدام انتقام نہیں بلکہ قوم کو درست سمت لے جانے کے لیے ضروری ہے۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کو عزت دو پر ہم زیادہ سختی سے قائم ہیں، 2017ء کے کرداروں پر خاموشی اختیار کرنا جرم ہے، یہ ہماری انا کا مسئلہ نہیں، اس کے بغیر ریاستِ پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے