قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ ٹرک چھپاو یا پہنچاؤ تحریک کی پریس کانفرنس تھی، الیکشن کمیشن، وکلا، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا گالی دینا دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے، جو خلاف بات کرے وہ وکلا پے رول پے ہیں اور صحافی لفافے جبکہ ان کی نظر میں الیکشن کمیشن بکاؤ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجے، بشری بی بی عدالت میں پیش ہو کر اپنی کرپشن کا جواب دیں جہاں ان کا خاوند منہ پر بالٹی پہن کر جاتا ہے، بشرا بی بی خاوند کو منہ پہ بالٹی ڈال کر عدالت لے کر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے