قوم عمران خان کی سیاسی خودکشی کا انتظار کررہی ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری اور تباہی و بربادی کے بعد اب قوم بس عمران خان کی خودکشی کا انتظار کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کپتان کے ساتھ ان کے ترجمان بھی عدم اعتماد کا نام سن کر باولے ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کی نمبر گیم پوری ہوچکی ہے آپ بے فکر رہیں، ڈیڑھ درجن کے قریب حکومتی ایم این اے عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی یہ پہلی اور آخری باری ہے۔ نوازشریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اس نالائق ٹولے نے پوری پلاننگ سے ہر شعبے کو اجڑا چمن بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت سنبھل نہیں رہی ملک عالمی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔ چار سال کے قرضے اور مہنگائی چوہتر سال کا ریکارڈ توڑ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے