اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات ہرنائی، بلوچستان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، واقعے میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کی حفاظت کرتے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہداء ہمارا فخر ہیں۔
Short Link
Copied