قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے کی تجویز

پولنگ انتخابات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاق اور چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے قانون نے قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے کی تجویز دے دی۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ نگراں وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں چاروں نگراں صوبائی وزرائے قانون کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے کی تجویز پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ ترجمان وزارتِ قانون کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے، جو ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے