لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق آرائیں کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ صدر پاکستان کو اپنے منصب کے مطابق غیرجانبدار ہو کر حالات کو نارمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے جو ان کی قومی ذمہ داری ہے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔