قومی سلامتی وخارجہ پالیسی رپورٹ کا اجراء، تقریب سے عطاء تارڑ کا خطاب

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی رپورٹ کا اجراء کر دیا گیا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورۂ پاکستان بہت کامیاب رہا، اس دورے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرنا تھا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ پاکستان کو اتحادی سمجھتا ہے، آئی ٹی میں ترقی کے لیے ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی میں ترقی کے لیے ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کے 2 لاکھ طلبہ کو بغیر فیس کے ٹریننگ دے گا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نئ فنی تربیت پر توجہ کر رکھی ہے، حکومت کی ترجیح معاشی سیکیورٹی بھی ہے، پاکستان آئی ٹی کے شعبے کی بڑی مارکیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے