اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں حالیہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات سیلابی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیلاب کے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باقی مراحل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل ہوں گے، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ جب سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کا عمل مکمل ہوگا تو انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
Short Link
Copied