پارلیمنٹ

قومی اسمبلی کی کمیٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق بل آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق بل آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کے بل پر بحث ہوئی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے کہا متناسب نمائندگی کی بات ہورہی ہے اور ایک جماعت کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین اور اقلیتوں کو سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود اب تک نشستیں نہیں دی گئیں، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسا ظلم ہوا کہ روز ایک نئی نظر ثانی سپریم کورٹ میں دائر ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں مخصوص نشستوں کے ممبران کو سنے بغیر ڈی سیٹ کردیا، پی ٹی آئی فریق نہیں تھی اور ان کو ریلیف دے دیا، کمیٹی نے لیگل ایڈ اتھارٹی اور نیب ترمیمی بلز بھی مؤخر کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے