قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثریت رائے سے منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اکثریت رائے سے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم سے متعلق امور پر بحث کی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پر وضاحت کی تو تحریک انصاف کے علی محمد خان نے نجی بل ہونے پر وزیر قانون کی ضاحت پر اعتراض کیا۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان نے کہا کہ نجی بل پر وزیر قانون وکالت نہ کریں، جس نے بل پیش کیا اسے تشریح کرنی چاہیئے، لگتا ہے نجی بل وزیر قانون کی منشاء سے آیا ہے۔ اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پارلیمان کو لگے اس کے اختیارات میں مداخلت ہورہی وہاں پارلیمان کو قانون سازی کا اختیار ہے، آئین قانون بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، قانون سازی عدالت کا نہیں پارلیمان کا اختیار ہے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ اس بل میں کوئی نئی چیز نہیں، کسی جماعت میں شمولیت کی مدت تین دن ہے، اس کے بعد کسی دوسری جماعت میں شمولیت نہیں ہوسکتی، کس قانون کے تحت رکن کو دوبارہ دوسری جماعت میں شمولیت کا کہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے