اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت برائے پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 کی شق نمبر ایک کے تحت فوری طور پر قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کردی تھی۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزارت برائے پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔