قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کا اجلاس کہ صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کارپوریٹ فارمنگ کے لئے دی جانے والی 48 لاکھ ایکڑ اراضی سے آبی بہاؤ میں تبدیلی بارے تشویش پر مبنی توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو موثر بنانے کا بل منظوری کے لئے جبکہ وزیر دفاع بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل 2024 قانون سازی کے لئے پیش کریں گے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبیونل کے قیام کا بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے، وزیر خزانہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ پیش ایوان جبکہ بیرون ممالک گداگری جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر قانون قومی کمیشن برائے حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے، وقفہ سوالات کے علاوہ نکتہ ہائے اعتراض بھی کاروائی کا حصہ ہوں گے، صدر کے خطاب سے متعلق شکریہ کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے