قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا

پی آئی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی ائیرلائن پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کمرشل بینکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہیں، جبکہ کمرشل بنکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے۔ پی آئی اے نے ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کی اور پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ نگراں وزیر خزانہ نے نجکاری ڈویژن، پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز بھی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے