قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دےدیا

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔  قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ایسے الزام کو چھوڑنا نہیں چاہیے اور چھوڑیں گے بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے کہ اپنے مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی چیز کے زیر اثر ہیں ان کا معائنہ کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے