قرض دینے والی 9 ایپس لائسنس یافتہ ہیں، ایف آئی اے

ایف آئی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ قرض دینے والی 9 ایپس لائسنس یافتہ ہیں، مگر لائسنس یافتہ کمپنیوں کو بھی کسی شخص کی پکچر گیلری اور کانٹیکٹ لسٹ تک رسائی کی اجازت نہیں ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی احمد اسحاق جہانگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص مسعود کا معاملہ جب رپورٹ ہوا تو ایف آئی اے نے ایکشن لیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی احمد اسحاق جہانگیر نے مزید کہا کہ ان اداروں کو ایسے فلٹرز لگانے ہوتے ہیں کہ ایسی چیزیں مارکیٹ میں نہ آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب کسی کو ہراساں کیا جاتا ہے تو ایف آئی اے کیس لیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے