حنیف عباسی

قتل کے فتوے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہئے۔ حنیف عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ قتل کے فتوے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کہتا ہے قادیانی نہ ظاہری اور نہ چھپ کر تبلیغ کرسکتے ہیں، قادیونیوں کو عبادت گاہوں میں مسلمانوں کو مرتد کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان کو احمدیوں کا نام دیں یا کوئی اور نام دیں، یہ چھپ کر اور ظاہری طور پر تبلیغ نہیں کر سکتے، جو فیصلہ آیا ہے اس کے مطابق تو وہ چار دیواری میں مسلمانوں کو بلا کر مرتد کرسکتے ہیں۔

حنیف عباسی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائیں، اس کمیٹی میں علمائے کرام کو بھی بلائیں، اس کا فوری حل نکالنا ہے تاکہ یہ ابہام دور ہو سکے، جو فتوے دے ان کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ قتل کے فتوے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہئے، اسلام یا پاکستان کا قانون کسی کو قتل کی اجازت نہیں دیتا، کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حساس معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے