اسلام آباد (پاک صحافت) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ پیش آئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت پاکستان حملے میں ملوث افراد کے خلاف جو کارروائی کرنے کا کہے گی وہ کریں گے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہر موقع پر گڑ بڑ کرنے والے ایک درجن افراد پاکستانی عوام کے نمائندہ نہیں، پاکستان سے آئی شخصیات کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
دوسری جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔
Short Link
Copied