اعظم نذیر تارڑ

قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے،  اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے