قائد ن لیگ نواز شریف امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف محنت کررہے ہیں، ملک کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے۔ قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی کم ہورہی ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کررہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے