فیملیز کی خاطر آئین و قانون کو روند دیا گیا۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فیملیز کی خاطر آئین و قانون کو روند دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیک آڈیو جب سوشل میڈیا پر سنی تو یقین ہوگیا کہ سازش گہری ہے۔ چیف صاحب اور دو ساتھیوں کی فیملیز جلسوں میں شرکت کرتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیملیز جلد الیکشن کروا کر عمران نیازی کو برسراقتدار لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح اب سمجھ آئی؟۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس اور معروف قانون دان کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے جس میں دونوں الیکشن کے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے