عطا تارڑ

فیض حمید کو تحویل میں لے کر ادارے نے بہت بڑا قدم اٹھایا۔ عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ فوج نے تحقیقات کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا ہوگا، ادارے نے یہ بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیض حمید کو فوجی تحویل میں لئے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ فوج اپنا احتساب کا نظام رکھتی ہے، فوج نے انہیں تحقیقات کے بعد تحویل میں لیا ہوگا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایک جماعت نے فیض حمید کو اپنا روحانی پیشوا مانا ہوا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مداخلت کا مطلب ہے سیاست میں مداخلت تھی، فیض حمید کیخلاف کارروائی ثابت کرتی ہے ادارہ خود احتسابی پر یقین رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیتے ہوئے فیلڈ کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے