رانا ثناءاللہ

فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لئے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی اور ان کا کورٹ مارشل ہونے جا رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہوں گی اس لئے فیض حمید کو تحویل میں لیا گیا، بطور ادارہ یہ فوج کیلئے سنگ میل ہے اور اس سے ثابت ہوا فوج میں کسی کے خلاف کچھ ثابت ہو تو معافی نہیں ہوتی۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا، ٹاپ لیول کے لوگ بھی احتساب سے باہر نہیں، فوج میں احتساب کا بہت نظام ہے، کہا جاتا ہے پی ٹی آئی جس حکمت عملی پر چلتی رہی اس کے پیچھے فیض حمید ہیں۔ 9 مئی اور اس کے بعد کے واقعات کے پیچھے بھی فیض حمید کا نام لیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے