فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رفاقتوں کے بارے میں بتا رہے ہوں گے۔ فیض حمید کی خواہش ہوگی کہ سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالا جائے۔ نو مئی کو جس شہر میں بھی احتجاج ہوا وہاں خاص طور پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کچھ افراد ان کو ڈائریکٹ کر رہے تھے، اور ایک پلاننگ کہیں سے ہوئی تھی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ لازمی طور پر عمران خان کی ہدایات تھیں، جس طرح آج عمران خان کو رسائی ہے وہ آرٹیکل لکھتا ہے اس کی جانب سے ٹوئٹس ہوتے ہیں، اُس وقت بھی اسے رسائی حاصل تھی اور اس طرح کی رسائی اور پلاننگ صرف ایک فوجی ذہن ہی ترتیب دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیا جاسکتا ہے، اگر کوئی ایسی حدود کراس کرے جو فوج کے ساتھ تصادم یا پاکستان کی سالمیت کے معاملات کے دائرے میں لے جائے۔ جو بھی ثبوت سامنے آرہے ہیں ان کے مطابق دن بدن یہ چیز واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ان کا ٹرائل وہاں (ملٹری کورٹس) ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے