فیصل واوڈا

فیصل واڈا کا پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واڈا نے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق متنازع ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں فیصل واڈا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتی، پاکستان میں ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے، اب سائفر کیس کا فیصلہ بھی آگیا ہے، حمود الرحمان کمیشن سے متعلق بات کرکے پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد تو جماعت کو کالعدم ہوجانا چاہیئے، اصولی طور پر سیاسی جماعت کو کالعدم نہیں کیا جاسکتا لیکن کوئی ملک توڑنے کی سازش کرے اور دشمن کا کردار نبھائے تو یہ اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف بین کی طرف جا رہی ہے، ایم کیو ایم لندن کو دیکھ لیں اس نے بھی اسی طرح کیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے