فیصل واوڈا ہمارے پاس آئے اور لیڈر شپ سے بات کی۔ شہلا رضا

شہلا رضا

کراچی (پاک صحافت) شہلا رضا کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا ہمارے پاس آئے اور لیڈر شپ سے بات کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سیاست میں مختلف معاملات چلتے ہیں، فیصل واوڈا نے عروج کے دور میں پی ٹی آئی کو چھوڑا۔ فیصل واوڈا ہمارے پاس آئے اور لیڈر شپ سے بات کی۔

شہلا رضا کا سنی اتحاد کونسل کے حوالے سے کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلی میں موجود ہی نہیں نہ ہی سنی اتحاد کی خواتین اسمبلی میں آسکتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس ہوگا اور موجودہ صورتحال میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ممکن بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے