فیصلہ واضح ہوتا تو اس میں ابہام نہ ہوتا، ماہر قانون بیرسٹر صلاح الدین احمد

اسلام آباد (پاک صحافت) ماہر قانون بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ واضح ہوتا تو اس میں ابہام نہ ہوتا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ دو ججوں نے کہا ہے کہ وہ دیگر دو ججوں کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ اس لیے فیصلہ چار تین سے ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دے دیا جاتا تو یہ کنفیوژن آسانی سے دور ہو سکتی تھی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ماہر قانون رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہے کہ یہ معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے جلد بازی کی کہ کیس آج ہی ختم کرو، اتنے بڑے فیصلے پر کبھی اتنی جلدی نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے