کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے بجائے سیاست کے میدان میں فیصلہ ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ پورےسال میں بلدیہ عظمی کی ٹیکس وصولی صرف 20 کروڑ تھی، 4 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کمپنی کو دیتے تھے۔ ساڑھے پندرہ کروڑ روپے میں شہر کیسے چلاسکتے تھے؟زمینوں کی نیلامی پر پابندی سے قبضے ہوئے، کے ایم سی کی 56 کچی آبادیاں ہیں جنہیں گرا نہیں سکتے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی کی 9500 دکانوں کے کرایے 100 روپے ماہانہ تھے، کرائے بڑھا کر دکانوں سے کلیکشن کئی گنا بڑھائی گئی ہے، صرف ستمبر 2024 میں 22 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی میں کامیاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے بجائے سیاست کے میدان میں فیصلہ ہونا چاہیے، پریس کانفرنس کم اور کام پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کریں گے۔