کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شاندار انتظامات کے باعث عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں متحرک انداز سے آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔
Short Link
Copied