فوجی عدالتوں سے سزاؤں بارے عالمی ردِ عمل پر پاکستان کا دو ٹوک جواب

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سانحہ 9 مئی کے مجرموں کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں بارے امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا قانونی نظام عالمی معاہدوں کے مطابق ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے مجرمان کی ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے حوالے سے بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے، پاکستانی قوانین بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون سے ہم آہنگ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے قانونی نظام میں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی دفعات بھی شامل ہیں، پاکستان کے قانون میں اعلی عدالتوں کے ذریعے نظرثانی کے شقیں موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے قانون میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے، ملٹری کورٹس سے فیصلے پاکستان کے قوانین کے تحت کئے گئے ہیں جو پارلیمان کے بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے