آصف زرداری

فوجی جوانوں نے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، صدر زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے بر وقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے، دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیروز اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے ان کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے