اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا میڈیکل کیا جائے گا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں بیرک الاٹ کی جائے گی۔ جیل کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو بی کلاس دینی ہے یا نہیں اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کےخلاف نفرت پھیلانے کا کیس میں انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔