اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری چیف الیکشن کمشنر کے خلاف گھٹیا اور گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، چیف کے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کے لیے ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پلاٹ پی ٹی آئی حکومت میں منسٹرز کالونی میں الاٹ کیا گیا تھا، رہائش گاہ کی تعمیر کےلیے کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال کینسل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر شروع بھی ہو تو گھر موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا۔
Short Link
Copied