اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر اگر فل کورٹ بینچ نہ بنے تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فل کورٹ بینچ بنایا جائے اس سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہوگا۔ نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواست کو متفقہ طور پر سنا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر فل کورٹ نہیں بنے گا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا ہے جو ساڑھے پانچ بجے سنایا جائے گا۔
Short Link
Copied