لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ 19 نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے تاریخی مارچ ہوگا۔ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا صیہونی عزائم کو غزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدھا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔
Short Link
Copied