فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے قومی کانفرنس 10 اپریل کو ہوگی۔ اسلم غوری

اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے قومی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے کہا ہے کہ کانفرنس 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین شرکت کریں گے، فلسطین کانفرنس تاریخ ساز اور عظیم الشان ہوگی، کانفرنس کے محرک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے، کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں، جڑواں شہروں کے علماء اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندے متحرک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، کانفرنس کی کامیابی کے لئے امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس کو مرکزی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مولانا ظہور احمد علوی، مفتی ابرار احمد، مفتی اویس عزیز، ڈاکٹر ضیاء الرحمان اور مولانا سعید سرور شریک تھے، اجلاس میں مولانا نذیر فاروقی، مفتی عبدالسلام، مفتی عبداللہ، قاری مرشد عالم، ارشد عباسی اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ مقصود اور مولانا عبدالوحید ہزاروی شریک ہوئے، اجلاس میں بریلوی مکتبہ فکر کے مفتی ضمیر احمد ساجد اور علامہ خطیب مصطفائی اور مولانا اسلم ضیائی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے