اسلام آباد (پاک صحافت) رحمان ملک کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنا انسانیت اور عالمی امن دونوں کے خلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور جارحیت و مظالم پر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
پی پی رہنماء رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ کیا یہ نسل کشی موجودہ وزیراعظم کی مدت میں توسیع کے لئے کی جارہی ہے؟ فلسطینیوں کی نسل کشی اسرائیل کی آبادیاتی تبدیلیوں کا ایک تسلسل ہے۔ بے گناہ فلسطینیوں کو شہید اور جائیدادیں چھوڑنے پر مجبور کیے جا رہے ہیں۔ کیا عالمی دنیا اسرائیلی مظالم پر اپنی مجرمانہ خاموشی برقرار رکھے گی؟۔
Short Link
Copied