فلسطینیوں کیلئے 90 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روانہ کیا جا رہا ہے، ہم ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 90 ٹن کا امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے، پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے فلسطینی سفیر نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ امداد پر حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ فلسطینی سفیر نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری غزہ میں جاری بربریت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے