فضل الرحمان کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے لئے کراچی آمد، اہم فیصلے متوقع

فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحقدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے لئے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس دوروان اہم فیصلے متوقع ہیں۔  مصدقہ  ذرائع کے مطابق کراچی میں مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملیں گے اور انہیں باضابط طور پر حکومت سے الگ ہونے کی درخواست کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے دورا ن پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پائے معاملات پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔ خیال رہے کہ  رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے ایم کیو ایم اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کے بدلے پیپلز پارٹی سے کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ، بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دینے، سرکاری ملازمتوں میں شہری علاقوں کے کوٹے کے مطابق نوکریاں، ترقیاتی پیکیج پر عمل اور دیگر شرائط رکھی تھیں۔ دوسری جانب  سابق  صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات پورے کرنے کی حامی بھی بھری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے