احسن اقبال

فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال

ظفروال (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے انہوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے۔ ظفر وال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا اب کوئی پاکستانی بھول نہیں سکتا کہ بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، صیہونی لابی بانی پی ٹی آئی کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو اسلامی ٹچ دے کر اپنا تشخص بنایا جس کا مقصد پاکستان اسرائیل تعلقات بنانا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا یہ تیسرا مضمون ہے جو بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں شائع ہوا ہے، گولڈ اسمتھ سے بانی پی ٹی آئی کا رشتہ بہت مضبوط ہے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستانیوں سے تعلق توڑ کر گولڈ اسمتھ خاندان سے تعلق جوڑا، بانی پی ٹی آئی نے مہم چلائی صادق خان کو میئر لندن کیلئے ووٹ نہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے زہر لوگوں کے ذہن میں اتارا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد ختم ہو جائے تو ریاست اندرونی طور پر کھوکھلی ہو جاتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایک طرف بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے امریکا نے سازش کرکے نکالا، دوسری طرف امریکا میں کانگریس کی حمایت میں قراردادپاس کراتے ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا آج پاکستان کی معیشت اُٹھ رہی ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ہمارے معاشی اعشاریے اوپر جا رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے جلسے جلوس اور دھرنے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان

اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے حمایتی قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے