اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران اہم امور سیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے پر تفصیلی مشاورت کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے لئے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی مشاورت کی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے کل سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا۔
Short Link
Copied