عظمی بخاری

فردوس عاشق کی زبان اور ہاتھ سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی زبان اور ہاتھ سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ وہ ہر مرد و عورت پر اپنی بدمعاشی چلانے کی کوشش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق کی حرکتیں ان کی کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کی زبان اور ہاتھ سے نہ کوئی مرد محفوظ ہے اور نہ کوئی عورت۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو باجی کہیں اور آپ مریم نواز کے بارے میں زبان درازی کریں ایسا نہیں ہو سکتا۔ محترمہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے شاید آپ کو عزت راس نہیں ہے۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پی پی رہنما عبدالقادر مندوخیل کو تپھڑ مارے تھے جبکہ تازہ بیان میں مریم نواز، شہباز شریف اور نوازشریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ملیشیا

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے