فرح گوگی

فرح گوگی کی مبینہ کرپشن کی تہلکہ خیز کہانی منظر عام پر

اسلام آباد (پاک صحافت) فرح گوگی کی مبینہ کرپشن کی حیران کردینے والی کہانی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرح گوگی کے ظاہری اور غیرظاہری اثاثوں میں 2017 سے 2020 تک 4 ہزار 520 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فرح گوگی 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود تسلیم کرتی ہیں جبکہ فرح گوگی کے غیر ظاہری مگر ملکیتی اثاثے 3825 ملین روپے ہیں۔ فرح گوگی کے صرف تین سالوں میں ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد اور غیرظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اثاثے فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں جبکہ احسن جمیل گجر اور باقی رشتے داروں اور حصے داروں کے اثاثے اس کے علاوہ ہیں، ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق فرح گوگی کئی کمپنیوں میں حصے دار ہیں۔

اس کے علاوہ غوثیہ بلڈرز (ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں فرح گوگی حصے دار ہیں، البراق فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، المعز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، دیان پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈاکٹرز کلینیکل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، سینا ٹوریا اسپتال مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں فرح گوگی کی حصہ داری ہے۔ 3 دسمبر 2019 کو پراپرٹی ٹائیکون سے آؤٹ آف کورٹ معاہدے کے تحت برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز پی ٹی آئی حکومت کو ملے، فرح گوگی نے 19 جولائی 2021 کو پراپرٹی ٹائیکون سے 240 کنال زمین اپنے نام کروائی، یہ 240 کنال کی قیمتی زمین فرنٹ پرسن فرح گوگی کو رشوت کے طور پر منتقل کی گئی، اس رشوت کے عوض پی ٹی آئی حکومت نے 460 بلین روپے ہرجانہ کیس کی پیروی سے اجتناب کیا، 3 دسمبر 2019 کو پراپرٹی ٹائیکون سے آؤٹ آف کورٹ معاہدہ کیا۔

برطانیہ کی این سی اے سے 190 ملین پاؤنڈز پی ٹی آئی حکومت کو ملے اور فرح گوگی نے 2018 میں اعلان کی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا، ٹرانسفر پوسٹنگ اور اپنی کمپنیوں کے لیے سرکاری ٹھیکوں کی مد میں بطور رشوت لی گئی، رقم ریگولائز کرائی، فرح گوگی نے 489 ملین روپے سے زائد کالادھن ریگولائز کروایا۔ بہاولپور اور گوجرانوالہ میں فرح گوگی کی زرعی زمین ملکیتی مگر غیرظاہر شدہ ہیں، فرح گوگی کی اسلام آباد اور لاہور میں رہائشی اور کمرشل جائیدادیں ملکیتی مگر غیرظاہر شدہ ہیں، چکری میں 200 کنال زرعی زمین فرح گوگی کی ملکیتی مگر غیرظاہر شدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے