فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل کی 8 جون کو نیب میں طلبی

فرح گوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح گوگی اور اس کے شوہر احسن جمیل کو نیب نے 8 جون کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی اور احسن جمیل کے نام 4 فارن بینک اکاؤنٹس سمیت 117 بینک اکاؤنٹس ہے، عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز، کیش بوائے نے مجموعی طور پر 860 ملین کیش ٹرانزیکشنز کی۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ایک لگژری فلیٹ، ڈیفنس لاہور میں 8 جائیدادیں اور کروڑوں روپے مالیت کا 4 کنال کا پلاٹ، اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں 2 کنال کا بنگلہ، بنی گالہ اراضی 530 ملین روپے میں خریدی اور اب دونوں میاں بیوی کو نیب نے 8 جون کو طلب کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے