اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست اور عثمان بزدار کی فرنٹ فرح خان کی کرپشن کے نشان بنی گالہ تک جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم اس کی کابینہ اس کے 9 رتن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، یہ ملک سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں خاتون اول کی مشیر خاص اس ملک سے فرار ہوچکی ہیں۔
فیص کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ آج پانچواں دن ہے کہ ملک بغیر آئین کے چل رہا ہے۔ امید ہے کہ آج اعلیٰ عدلیہ فیصلہ کرے گی۔ ہماری خواہش تھی کہ فل بینچ عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ ہمارے وکیل سے 4 اپریل کو سوال کیا گیا کیا آپ کو بینچ پر اعتماد نہیں۔ ہم نے ا س بینچ کو قبول کیا اور امید رکھتے ہیں کہ بینچ آئین کو بحال کر ے گا۔
Short Link
Copied